مولاناسمیع الحق شہید کا مشن جاری رہیگا-مفتی حماد مدنی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام (س) سندھ کے ناظم مفتی محمدحماداللہ مدنی نے کہا ہے کہ پارٹی سربراہ شہید ناموس رسالتؐ مولاناسمیع الحق کا تاریخی کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان کا مشن بھی جاری رکھیں گے۔ شہید نے پاکستان میں نفاذ شریعت، تحفظ عقیدہء ختم نبوتؐ اور جمہوریت کے لئے بیش بہا خدمات انجام دیں اور آخر دم تک دیتے رہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید کے جنازے اور تدفین میں شرکت کے بعد کراچی پہنچنے پر ایئرپورٹ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولاناسمیع الحق کو شہید کرنے والے ان کے پاک مشن کو نہیں روک سکتے۔ شہید کا مشن جاری رہے گا۔انہوں نے قائم مقام امیر مولانا حامدالحق پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

Comments (0)
Add Comment