کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ محمودیہ میراں ناکہ شیرشاہ میں استاذ العلما مولانا سمیع الحق شہید کی یاد میں تعزیتی اجتماع ہوا۔اجتماع کی صدارت شیخ الحدیث مولانا نورالحق نے کی۔اس موقع پر مولانا نورالحق ، مولانا ارشاد الحق حقانی ، قاری خلیل احمد بندھانی اور مولانا محمد نسیم نے مولانا کی شہادت کو امت مسلمہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا کی شہادت سے جہاں امت مسلمہ کا ایک روشن چراغ گل ہوگیا، وہیں شہادت سے ملک میں اسلامی انقلاب کی راہ ہموار ہوگی۔ اجتماع کے آخر میں فاتحہ خوانی کی گئی ۔شرکا نے شہید کی بلندی درجات اور ان کے اہلخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔