اسلام آباد (صباح نیوز)افغانستان نے عاطف مشال کو پاکستان میں نے اپنا سفیر نامزد کردیا، عاطف مشال افغان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین تھے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان نے عاطف مشال کو پاکستان میں نے نیا سفیر نامزد کردیا ،افغانستان سے عاطف مشال کا ایگریما دفترخارجہ کو موصول ہوگیا ، جس کے مطابق وہ پاکستان میں نئے افغان سفیر ہوں گے،اس سے قبل عمر زخیلوال بطور سفیراستعفیٰ دے چکے ہیں۔ عاطف مشال کی تقرری کی رسمی منظوری کے ساتھ ہی زخیلوال عہدہ چھوڑدیں گے اور پاکستان کی جانب سے رسمی منظوری کے بعد ان کی تقرری کا اعلان کردیا جائے گا۔ عاطف مشال افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین تھے، انہوں نے 19 ستمبر کو کرکٹ بورڈ کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا تھا،جن کی جگہ عزیز اللہ فضلی کو کرکٹ بورڈ کا نیا چیئر مین مقرر کیا گیا تھا ۔عاطف مشعال نے ابتدائی تعلیم کابل سے حاصل کی اور بعد میں امریکی اور برطانوی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی ، کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری سے قبل وہ صدارتی محل میں بھی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں ۔