کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ کلیم امام نے شہر میں ٹریفک جام کی بد ترین صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک کی روانی بحال کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں، سیکشن افسران سڑکیں کلیئر کرائیں، متبادل روٹس پر ٹریفک اہلکاروں کو تعینات کیا جائے اور تھانہ پولیس اور ٹریفک پولیس باہم اشتراک سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں۔ ان کامزید کہنا تھا کہ زونل ڈی آئی جیز بھی ٹریفک پولیس سے تعاون یقینی بنائیں۔