لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سیاسی افق پر ن لیگ قائد نواز شریف اور مریم نواز کی خاموشی جاری ہے۔ مسلم لیگ ن کے تنظیمی ڈھانچے میں ردوبدل کے لیے احسن اقبال کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کردی گئی ۔کمیٹی میں حمزہ شہباز بھی شامل ہیں لیکن مریم نواز شامل نہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگ کے تنظیمی ڈھانچے پر نظر ثانی کیلئے قائم 18 رکنی کمیٹی اس حوالے سے تجاویز مرتب کرے گی۔خواجہ آصف،سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔کمیٹی نچلی سطح پر پارٹی کو متحرک کرنے سے متعلق تجاویز دے گی ۔