اکوڑہ خٹک (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق کا قتل حکومت کیلئے ٹیسٹ کیس ہے، ہر طرح سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور قاتلوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔شہریار آفریدی اکوڑہ خٹک میں مولانا سمیع الحق کے لواحقین سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر انہوں نے مولانا حامد الحق سے تعزیت کی ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں، فی الحال کچھ بتانا نہیں چاہتے، وزیر اعظم کو رپورٹ دیں گے۔ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر یہاں آیا ہوں ۔انہوں نے چین سے ہی اس واقعے کی انکوائری کا حکم دیا ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں لیکن کیس کی تحقیقات پر اثر نہ پڑے اس لیے فی الحال کچھ بتانا نہیں چاہتا۔