واشنگٹن ( امت نیوز)امریکہ میں صدارتی انتخاب کے دو سال مکمل ہونے پر وسط مدتی انتخابات آج ہوں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متنازع پالیسیوں کے باعث صدر ٹرمپ کو عوامی ریفرنڈم میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ صدر ٹرمپ کے مخالفین کا خیال ہے کہ چونکہ صدر ٹرمپ کی پالیسیاں ہمیشہ متنازع رہی ہیں جس میں نسل پرستی کو ہوا دینے کی ٹرمپ پالیسی سر فہرست رہی ہے ،جسے امریکی عوام نے مسترد کیا ہے اس لیے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے صدر کو اپنی مقبولیت کا اندازہ ہو جائے گا ۔