سڈنی(امت نیوز)میلبورن رینی گیڈز نے رواں سال شیڈول بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کیلئے افغانستانی آل راؤنڈر محمد نبی کی خدمات حاصل کر لیں۔ نبی اس سے قبل گزشتہ سیزن میں بھی فرنچائز کی نمائندگی کر چکے ہیں، انہوں نے رینی گیڈز کو سیمی فائنل تک رسائی دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ میلبورن رینی گیڈز حکام کے مطابق محمد نبی ورلڈ کلاس آل راؤنڈر ہیں ان کی شمولیت سے ہماری بیٹنگ و باؤلنگ لائن اپ مزید مضبوط ہو گئی ہے۔
٭٭٭٭٭