ویمنز والی بال کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنیکا مطالبہ

اسلام آباد (امت نیوز) ہائر ایجوکیشن کمیشن والی بال ٹیم کے کوچ ذوالفقار علی عباسی نے کہاہے کہ ملک میں ویمنز والی بال ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ ویمنز کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے تعلیمی ادارے بھر پور کردار ادا کرسکتے ہیں لیکن حکومت تعلیمی اداروں میں والی بال کی انڈور سہولیات فراہم کرے تو انٹرنیشنل سطح پر پاکستانی خواتین کھلاڑی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنائے اور تعلیمی اداروں میں سپورٹس ٹیچرز رکھے تاکہ وہ طلباء و طالبات کو کھیلوں کی طرف راغب کریں۔ ایک سوال کے جواب میں ذوالفقار علی عباسی بتایاکہ 10 سے 12 سال کی عمر بچوں کو کھیلوں کی تربیت دینی چاہئے اور سب سے پہلے فزیکل فٹنس پر توجہ دینی چاہئے۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment