دبئی (امت نیوز) قومی ٹیم نے مئی 2019ئ تک کے لیے ٹی ٹونٹی رینکنگ میںپہلی پوزیشن پر مستقل قبضہ جما لیا ہے۔ سرفراز الیون نے آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف بھی تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں وائٹ واش مکمل کرکے رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن 138پوائنٹس کے ساتھ مزید مستحکم کرلی ہے اور اب مئی 2019ئ تک کوئی اور ٹیم ان سے یہ پوزیشن نہیں چھین سکے گی۔بھارت رینکنگ میں 125پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے جب کہ پاکستان نے اپنی اگلی ٹی ٹونٹی سیریز جنو بی افریقہ کے خلاف اس کے ہوم گرائونڈز پر کھیلنی ہے ،گرین شرٹس کو اگر اس سیریز میں 3-0سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے تب بھی وہ مئی 2019ئ تک ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی نمبر ون ٹیم رہے گی اور اس عرصے کے دوران بھارت اپنے اگلے 8ٹی ٹونٹی میچز (ویسٹ انڈیز کے خلاف بقیہ 2،آسٹریلیا اور نیو زی لینڈ کے خلاف 3،3) جیتنے کے باوجود دوسرے نمبر پر ہی رہیگا۔یاد رہے کہ پاکستا ن نے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میں نیوزی لینڈ کو 47رنز سے شکست دے کر وائٹ واش مکمل کرلیا۔ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سرفراز احمد ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور بابر اعظم نے کیا ،پاکستان کی پہلی وکٹ 29 کے سکور پر گری جب فخر زمان 11 رنز بناکر لوکی فرگوسن کا شکار بن گئے۔
٭٭٭٭٭