لاہور (امت نیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے فیفا اور اے ایف سی سے ملنے والے 75 فیصد فنڈز کو کھلاڑیوں پر خرچ کرنے کا اعلان دیا۔صدر پی ایف ایف مخدوم فیصل صالح حیات کا کہنا ہے کہ فٹبال کی دونوں انٹرنیشنل تنظیموں نے پاکستان سمیت ممبرز ممالک کے لئے گرانٹ دوگنا کردی ہے، مجھے یہ بتاتے ہوئے بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ ہم اس رقم کا تیسرا حصہ کھلاڑیوں اور کوچز کی فلاح وبہبود پر خرچ کریں گے۔مخدوم فیصل صالح حیات نے کہا کہ اگر ترقی کے سفر کو روکا نہ جاتا تو ہم بھارت سے عالمی رینکنگ میں بہتر ہوتے، 2014ئ میں گرین شرٹس نے بلیو شرٹس کو بھارت میں ہی شکست دی، بعد ازاں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فیفا ہاس پر قبضہ کر لیا گیا جس کی وجہ سے ہم تین سال میں بہت پیچھے چلے گئے، آج بھارت عالمی رینکنگ میں اٹھانوے اور ہم ایک سو اٹھانوے نمبرز پر ہیں۔