رافیل نڈال اے ٹی پی فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے

میڈرڈ(امت نیوز) سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو رافیل نڈال فٹنس مسائل کے باعث اے ٹی پی فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ ان کے دستبردار ہونے کی وجہ سے اب امریکی کھلاڑی جان اسنر ایونٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ عالمی نمبر دو رافیل نڈال گزشتہ ماہ پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہوکر ایونٹ سے دستبردار ہوگئے تھے جس کا فائدہ نوویک جوکووچ کو ہوا اور انہوں نے عالمی رینکنگ میں پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ رافیل نڈال نے اپنے بیان میں کہا کہ اے ٹی پی فائنلز سے دستبرداری کے فیصلے پر مایوسی ہو رہی ہے۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment