توڑپھوڑ میں نواز لیگی رہنما ملوث ہیں -فیاض الحسن چوہان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ن لیگ کے کارکن دھرنے کے دوران توڑ پھوڑ میں ملوث ہیں ،سرگودھا میں ایم پی اے کی ویڈیو سامنے آئی ہے ۔کچھ ثبوت ہاتھ لگ گئے ہیں ۔ مزید تحقیقات کی جارہی ہے ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے بدامنی کے معاملے پر منافقانہ کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ماضی کی حکومت کے مقابلے میں تین ہفتوں کے بجائے3روز میں حکمت عملی سے معاملات کو خوش اسلوبی سے طے کیا اور اب تک جلاؤ گھیراؤ میں ملوث1800سے زائدافرادکو گرفتار کیا گیا ہے، جن کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق ریاست کی رٹ تسلیم کروائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب اس کارروائی کی خود نگرانی کر رہے ہیں پنجاب میں دھرنے کے بعد 400 سے 500 مقدمات درج ہوئے ہیں آسیہ بی بی کا نام ای سی ایل میں نام ڈالنے اور نظر ثانی اپیل سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔

Comments (0)
Add Comment