لاہور(ایجنسیاں)رقم ڈبل کرنے کے جھانسے میں آکر ڈبل شاہ کے ہاتھوں لٹنے والے ایک ہزار474متاثرین میں 16 کروڑ 96 لاکھ کے چیک تقسیم کیے گئے۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ ڈبل شاہ سے متاثرہ چھ ہزار سے زائد افراد کو ایک ارب 20کروڑ روپے پہلے ہی لوٹائے جاچکے ہیں۔نیب لاہور میں ڈبل شاہ کیس کے متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور شہزا د سلیم کا کہنا تھا کہ پوچھ گچھ کرنا نیب کا کام ہے۔کسی سے نرمی نہیں برتی جائے گی، تاہم لوگوں عزت نفس کا خیال رکھا جائے گا۔متاثرین کا کہنا تھا کہ وہ لالچ میں آکر جمع پونجی لُٹا بیٹھے تھے۔