پیرس(امت نیوز)فرانس کے صدر عمانویل میکرون نے روس کے ساتھ ساتھ چین وامریکہ کو بھی ممکنہ خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ کے دفاع کے حقیقی یورپی فوج کے قیام کی تجویز دیدی ہے۔برطانیہ نے یورپی فوج کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے اسے نیٹو کے ڈھانچے کیلئے خطرہ قرار دیا ہے فرانس کے صدر نے پہلی جنگ عظیم کی صدسالہ تقریبات کے آغاز پر جنگی محاذبننے والے ورڈن نامی قصبے کے دورےو ریڈیو یورپ سے گفتگو میں عمانویل میکرون کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسا یورپ چاہئے جو اپنا تحفظ خود کرسکے۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے روس کے ساتھ 80 کی دہائی کے معاہدوں کے خاتمے کے اعلانات سے یورپ ہی سب سے زیادہ متاثر ہوگا ۔فرانسیسی صدر اس سے قبل امریکہ پر یورپ کے انحصارکے خاتمےاور مشترکہ فوج بنانے کی تجویز دے چکے ہیں ۔جرمنی کی چانسلر اینجلا مرکیل نے بھی ایسی تجویز کی حمایت کی تھی ،تاہم کہا تھا کہ جرمن دفاعی تعاون کے ڈھانچے کا حصہ ہی بننا چاہے ۔ بی بی سی کے مطابق اب تک ایسے شواہد سامنے نہیں آئے جس سے اندازہ ہو کہ یورپی ممالک کا کسی گروہ میں یورپی فوج بنانے کا عزم ہے یا ان میں اتنی اقتصادی قوت ہے کہ وہ فوج کھڑی کرسکیں ۔یہ بھی واضح نہیں کہ چین سے مستقبل میں کیا خطرات لاحق ہو سکتے ہیں ۔