ایف آئی اے نے سائنسدان کے اکاؤنٹ سے چوری27 لاکھ واپس دلوادیئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بینکوں سے صارفین کے ڈیٹا چوری کے شکارسائنسدان ڈاکٹر محمد یوسف خلجی کے27 لاکھ روپے واپس مل گئے۔ ایف آئی اے نے متعلقہ بینک کو نوٹس بھیجا تو بینک نے رقم سائنسدان کو فراہم کردی۔دوسری طرف ایڈیشنل آئی جی پنجاب پولیس طارق مسعودیاسین بھی بینک فراڈ کا شکار ہوگئے۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب کے اکائونٹ سے بھی 2 لاکھ روپے چوری ہو گئے۔ذرائع کے مطابق میلوڈی میں واقع بینک سے طارق مسعود یاسین کی رقم غائب ہوئی، طارق مسعود یاسین آئی جی اسلام آباد پولیس بھی رہ چکے ہیں، ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔

Comments (0)
Add Comment