اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے بینکوں کے ڈیٹاپرہیکنگ کے معاملے پر قومی اسمبلی کوبریفنگ دینے کی یقین دہانی کرادی۔گزشتہ روزاجلاس کے دوران نوازلیگ کے رکن احسن اقبال نے کہا کہ یہ معاملہ بہت خطرناک ہے ،قومی سطح پر بھی اس کے مضمرات ہیں،حکومت ایوان کو اس پربریف کرے۔ وزیرتعلیم شفقت محمودنے کہاکہ حکومت اس معاملے پر اسمبلی کوبریفنگ دے گی۔