اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فسادیوں کوخلامیں بھجوانے کے بیان پر اپوزیشن برس پڑی۔مسلم لیگ نوازنے کہا ہے کہ حکومت کو حساب لئے بغیر خلا میں نہیں جانے دینگے۔فواد چوہدری جھوٹے بیان دینے کے بجائے کام کرکے دکھائیں، حکومت نے 100دنوں میں صرف بھینسیں بیچیں تاہم حکومت ذاتی پوائنٹ اسکورننگ کیلئےملک کو داؤ پر نہ لگائے۔پیپلز پارٹی نے شدیدتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ فسادیوں کو خلا میں بھیجنے سے حکومتی بینچ خالی ہوجائینگے۔ہم اسمبلی میں فساد نہیں پھیلانا چاہتے۔جبکہ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے فسادیوں کو خلا میں بھجنے پر پھر اصرارکرتے ہوئے کہاہے کہ کہا ہے کہ فسادی سیاستدانوں کو خلاء میں بھیجنے سے فسادات بھی نہیں ہوں گے اور زمین بھی پاک ہوجائےگی ۔احتساب عدالت اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےمسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نےکہا ہے کہ موجودہ حکومت کو 50لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں کا حساب لیے بغیر خلا میں بھی جانے نہیں دیں گے۔حکومت نے 100دنوں میں صرف بھینسیں بیچیں تاہم حکومت ذاتی پوائنٹ اسکورننگ کے لیے ملک کو داؤ پر نہ لگائے۔پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نےکہا ہے کہ فسادی سیاستدانوں کو خلاء میں بھیجنے کا کہا گیا ہے اگر ایسا ہو تو حکومتی بینچز خالی ہوجائیں گی۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اسپارکو نے خلاء میں لوگوں کو لے جانے کے لیے 5 سال کا ڈیٹا مانگا ہے اور میری درخواست ہے کہ پانچ سال کی بجائے تین چار ماہ کا ڈیٹا مانگیں۔خورشید شاہ کا کہنا تھا اسپارکو کو کہا گیا کہ فسادیوں کو خلاء میں بھیجا جائے اور واپس نہ آنے دیا جائے، کتنی اچھی بات کی گئی، خورشید شاہ نے حکومتی بینچز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا اس طرح تو اس طرف کا ایوان خالی ہوجائے گا کیونکہ سارا فساد تو انہوں نے شروع کیا تھا۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ہم فسادی نہیں امن پسند ہیں، ہم نے ہڑتالیں نہیں کیں، یہ کنٹینر پر چڑھتے تھے ہم انہیں اتار کر لاتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر نے آج اپنے چیمبر میں بلایا اور اپوزیشن پہنچ گئی لیکن حکومتی رکن اسپیکر کے بلانے پر بھی نہیں آئے۔انہوں نے بتایا کہ یہ سیاست گالم گلوچ سے نہیں چلے گی، کسی کے ہاتھ میں ہتھکڑیاں نہیں ہیں، سب کے ہاتھ کھلے ہیں۔بے نظیر ائیر پورٹ کا نام اسلام آباد ائیر پورٹ رکھ دیاگیاہے، تاہم ہمیں فکر نہیں، بے نظیر کا نام جمہوریت کے ساتھ جڑا رہے گا، بھٹو خاندان کا نام قائم رہے گا اس عداوت پر ہم احتجاج بھی نہیں کریں گے۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فسادی سیاستدان مختلف جماعتوں میں ہیں، خلاء میں بھیجنا آسان حل ہے۔سابق قائد حزب اختلاف کا پچھلی حکومت کی جانب سے پیکج چیک کرلیں، ہم مل ملا کر نہیں جو اصل میں ہے وہ عوام کے سامنے رکھیں گے۔