کراچی (اسٹاف رپورٹر)بنارس کے مشتعل مکینوں نے کئی ہفتوں سے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے باچا خان فلائی اوور بلاک کردیا جس کے باعث بنارس ،میٹروول ،اورنگی 5اورحبیب بینک کے قریب 3گھٹنے تک بدترین ٹریفک جام رہا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی ہفتوں سے علاقے میں پانی کی فراہمی بند ہے ۔شہری مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ حکام نوٹس لیکر پانی کی سپلائی بحال کریں ۔ ٹریفک جام ہونے پر پولیس سے مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے ۔