کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی صنعتی ایریا سیکٹر 20 میں گارمنٹس فیکٹری کا ملازم 30سالہ نوجوان محسن کلیم چھت سے گر کرجاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے لاش جناح اسپتال پہنچائی پولیس کے مطابق ، متوفی فیکٹری میں الیکٹریشن تھا۔ کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ۔