کراچی(پ ر) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما علی اکبر گجرنے و فاقی وزیر اطلاعات کے بے سروپا بیانات کو باشعور پاکستانی قوم کے ساتھ بھونڈامذاق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نا اہل اور غیر آئینی حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے ، جس کا متبادل صرف نواز شریف ہے۔قوم نے دھاندلی کے ذریعے عوام پر مسلط کی گئی حکومت کو مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز لیگ سندھ متحد اور نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے۔