پی آئی اے میں اصلاحات کا عمل شروع ہو گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) پی آئی اے میں اصلاحات کا عمل شروع ہو گیا ۔ اس ضمن میں قومی ایئر لائن کے صدرائر مارشل ارشد ملک نے ہدایت کی ہے کہ ایئر لائن کا کوئی بھی اہلکارکسی بھی پروازمیں بلک ہیڈ نشستوں پر سفر نہیں کرے گا ۔ یہ صرف مسافروں کے لئے دستیاب ہوں گی۔خلاف ورزی پر متعلقہ اہلکار سےمکمل کرایہ وصول کیا جائے گا۔انہوں نے پروازوں میں کھانوں کے معیار کو بہتر بنانے کے بھی احکامات جاری کئے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment