جید علما کرام نے ”تحفظ ناموس رسالتؐ ملین مارچ “ کی حمایت کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ مجلس عمل کے تحت 8 نومبر کو ہونے والے ”تحفظ ناموس رسالتؐ ملین مارچ “ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔شہر کے بڑے مدارس کے اکابرین اور بزرگ علما کرام نے ملین مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق ایم ایم اے سندھ کے قائدین نے علامہ راشد محمودسومر ،شاہ اویس نورانی اور علامہ ناظر عباس تقوی نے جامعہ الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن، دارالعلوم کراچی،جامعہ بنوریہ ،جامعہ احسن العلوم، جامعہ اشرف المدارس، دارالعلوم نعیمیہ، جامعہ سلفیہ،جامعۃ الرشید،جامعہ دارالخیر و دیگر مدارس کا دورہ کرکے مہتممین و دیگر جید علما کرام کو ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔علما کرام میں مولانا ڈاکٹر عبد الرزاق اسکندر، مفتی اعظم پاکستان مفتی محمدرفیع عثمانی،مفتی محمد زرولی خان، مفتی منیب الرحمن، مولانا حکیم شاہ محمد مظہر، مولانا محمداسفندیارخان اور دیگر اکابرین شامل تھے۔دریں اثنا عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے تحت بھی عوامی رابطہ مہم تیز کردی گئی۔مولانا محمد اعجاز مصطفی اور مولانا قاضی احسان احمد نے کہا ہے کہ عوام ملین مارچ کو کامیاب بنائیں گے۔مولانا سمیع الحق شہید کا خون رنگ لائے گا۔

Comments (0)
Add Comment