کوئٹہ (نمائندہ خصوصی)اپوزیشن نے بلوچستان اسمبلی میں معاون خصوصی کے تقرر کے حوالے سے منظور ہونے والے بل کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے تمام دستاویزات مکمل کر لی گئی آئندہ دو روز میں رٹ با قاعدہ طور پر دائر کر دی جائے گی ۔ اپوزیشن جماعتوں نے اس بل کو ایوان میں پیش کرنے پر شدید احتجاج کیا تھا اور اس پر طویل بحث بھی ہوئی لیکن حکومت نے اپوزیشن کے احتجاج کو نظرانداز کر تے ہوئے بل منظور کر کے ایوان میں پیش کیا تو اپوزیشن اجلاس سے واک آؤت کر گئی تھی اور حکومتی ارکان نے اس کافائدہ اٹھا تے ہوئے بل کو منظور کرا لیا تھا ۔