صادق سنجرانی-سراج الحق سمیت اہم شخصیات کی دارالعلوم حقانیہ آمد

رسالپور(نامہ نگار)دارالعلوم حقانیہ میں چوتھے روز بھی سیاسی ، سماجی اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کی فاتحہ خوانی کیلئے آمد ہوئی،مسلم لیگ ن کے رہنماء چوہدری نثار اور شوکت یوسفزئی بھی دارلعلوم حقانیہ میں مولانا سمیع الحق شہید کے بیٹے مولانا حامد الحق سے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر چوہدری نثار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دلی افسوس ہوا واقعہ کا سن کر مولانا سے میرا دیرینہ رشتہ تھا مولانا صاحب ایک دین کا ستون تھےبعد ازاں سراج الحق کیساتھ چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی بھی آئے اس موقع پر سراج الحق نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی وفات سے جو خلا پیدا ہوگیا ہے وہ صدیوں میں پر نہ ہوسکے گااس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صادق سنجرانی نے کہا کہ مولانا سمیع الحق ایک مذہبی سکالر کے ساتھ ساتھ ایک محب وطن شخصیت بھی تھے مولانا سمیع الحق کی شہادت پاکستان بلکہ پورے دنیا کے لئے ایک افسوس ناک واقعہ ہے حکومت سر توڑ کوشش کررہی ہے کہ قاتلوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچائے گی ،اعجاز الحق ،سینیٹرشبلی فراز اورمیجر(ر) عامر نےبھی تعزیت کی، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔دونوں رہنماؤں نے مولانا سمیع الحق کے زندگی پر مبنی ڈائری میں اپنے تاثرات درج کئے دریں اثنا مولانا طارق جمیل نے بھی مولانا سمیع الحق شہید کے بیٹے مولانا حامد الحق حقانی سے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کامولانا طارق جمیل نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سمیع الحق ایک عظیم شخصیت تھے ان کی شہادت سے عالم اسلام کو بڑا دھچکا لگا۔ انہوں نے مولانا سمیع الحق نے زندگی پر روشنی ڈالی اور آخر میں اجتماعی دعا کی۔

Comments (0)
Add Comment