اسلام آباد(نمائندہ امت) ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں آخری گواہ اور پہلے تفتیشی افسرشہزادظفرچوہدری پرجرح مکمل کرلی گئی۔گذشتہ روز انسداددہشتگردی کی عدالت میںسماعت کے دوران جرح مکمل ہونے پر ایف آئی اے کی طرف سے گواہ فخرالاسلام کوپیش کرنیکی درخواست دائرکی گئی جس میں بتایا گیا کہ فخرالاسلام ملزمان کاسفری ریکارڈعدالت میں پیش کرےگا۔ فاضل عدالت نے درخواست پر ملزمان کونوٹس جاری کرتے ہوئے دلائل 12نومبرتک کیلئے ملتوی کردی جس کے بعد گواہ کو پیش کرنے یانہ کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔