اسلام آباد(نمائندہ امت)احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کی پیشی پر جج نے دانیال عزیز کو باہر نکلوادیا۔ سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز بھی عدالت پہنچے جہاں انہوں نے وہاں موجود شخصیات سے فرداًفرداًملاقات کرناشروع کردی جس پر جج نے سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ یہ کیاطریقہ ہے یہ عدالت ہے، لوگوں سے مل رہے ہیں آئندہ ایسانہ ہو ورنہ میں میاں صاحب کو کٹہرے میں کھڑاکردوں گا پھر یہ ہاتھ ملائیں۔ معاون وکیل نے عدالت سے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ یہ واقف نہیں۔ عدالت کاکہناتھاکہ یہ اتنے اعلی عہدوں پر رہے ہیں واقف کیوں نہیں ۔ عدالت نے سیکیورٹی سٹاف کو بلاکر دانیال عزیزکو کمرہ عدالت سے باہر نکلوا دیا۔