2 روزہ عالمی ختمِ نبوتؐ کانفرنس کرانے کا حکومتی فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور نورالحق قادری سے ملاقات کے دوران 2 روزہ عالمی ختم نبوت کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کرتے ہوئے 12 ربیع الاول کو شایان شان انداز میں منانے کا اعلان کردیا۔ چین سے واپسی پر وزیراعظم کو وفاقی وزیر مذہبی امور نے صورتحال پر بریفنگ دی۔ملاقات میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری ، سینیٹر فیصل جاوید خان سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔بین الاقوامی ختم نبوت کانفرنس میں امامِ کعبہ، شام کے مفتی اعظم، عراق اور تیونس کے علما شرکت کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ اتحاد امت اور بین المذاہب ہم آہنگی مہم کو تیز کیا جائے گا۔مشائخ اور علما کے ساتھ خود رابطے میں رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ وہ پر امن اسلام کی تصویر پوری دنیا کے ساتھ پیش کرنا چاہتے ہیں۔حضورؐ کی سیرت طیبہ کا پیغام آئندہ نسلوں تک پہنچانا ریاست کی ذمہ داری ہے ۔ریاست مدینہ کے قیام کے لیے علما اور دینی طبقے کی مشاورت کی ضرورت ہے۔

Comments (0)
Add Comment