دبئی میں پراپرٹی بیرون ملک بزنس ڈیلنگ سے خریدی-علیمہ خانم کا ایف آئی اے کوجواب

لاہور(امت نیوز) وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خانم نے دبئی میں پراپرٹی کے معاملے پر ایف آئی اے لاہور کو جواب جمع کرادیا۔وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خانم نے ایف آئی اے کو دیئے گئے تحریری جواب میں اپنی دبئی کی پراپرٹی خریدنے کے ذرائع بتائے ہیں۔ ذرائع کے مطابق علیمہ خانم نے اپنے جواب میں کہا ہےکہ انہوں نے دبئی کی پراپرٹی بیرون ملک بزنس ڈیلنگ سے خریدی تھی تاہم انہوں نے جواب میں اس بزنس ڈیلنگ کی وضاحت نہیں کی۔علیمہ خانم نے اپنے جواب میں بتایا کہ انہوں نے پراپرٹی نمبر1406 دبئی کے پوش علاقے لوفٹ ایسٹ ڈاؤن ٹاؤن میں خریدی تھی اور دبئی میں اپنے نام خریدی جائیدادفروخت کردی ہے جب کہ ایف بی آر کو بھی اپنی دبئی کی پراپرٹی کی خریدو فروخت کی تفصیلات بتائی ہیں۔

Comments (0)
Add Comment