منی لانڈرنگ کیس میں2متحدہ وزرا طلب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے ایم کیو ایم کے 2 فاقی وزرا سمیت 14 رہنماوں کو طلب کرلیا ہے، خدمت خلق فاونڈیشن میں مختلف رقوم جمع کرانے کے بارے پوچھ گچھ کی جائے گی ۔ 12 سے 14 نومبر کو ایف آئی اے اسلام آباد ہیڈ کوارٹرز میں بلایا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزرا فروغ نسیم ، خالد مقبول صدیقی،اورایم کیو ایم کے دیگر رہنماؤں ، عادل صدیقی، عدنان احمد، سفیان یوسف ،محمد علی راشد، نشاط محمود ضیا، اقبال محمد علی خان، محمد مزمل قریشی ،محمد دلاور، افتخار عالم، عبدالوسیم، عظیم فاروقی اور شیراز وحید کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment