اسلام آباد(امت نیوز) سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری جاوید خان نے کہا ہے کہ ملک میں سائیکلنگ کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت دیگر کھیلوں کی طرح سائیکلنگ کے کھیل پر توجہ دے اور دیہی علاقوں میں سائیکلنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن اس کو بروئے کار لانے کیلئے حکومت کو ضلعی سطح ٹھوس اقدامات کرنے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے سائیکلسٹ قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں بھر پور محنت کر رہے ہیں اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ کی آئندہ ماہ دسمبر میں لاہور میں شروع ہوگی۔