ایڈیلیڈ(امت نیوز) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر گلین میکسویل نے کہا ہے کہ پروٹیز ٹیم کو دوسرے ون ڈے میں شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کے ہاتھوں پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور پروٹیز کے خلاف دوسرے میچ کیلئے بے تاب ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پروٹیز ٹیم اچھا کھیل رہی ہے اور اس کا شمار دنیا کی نامور ٹیموں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے مہمان ٹیم کے خلاف دوسرے میچ کے لئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔