اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان اور افغانستان میں دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے دونوں ممالک کے راہنماؤں کے درمیان رابطوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ دورہ پاکستان پر آئے ہوئے افغان نائب وزیر برائے مہاجرین ڈاکٹر الیما ء اور سیکرٹری سیفران محمد اسلم نے پاکستان میں غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں اور مہاجرین اور دیگر امور پر بات چیت کی۔ دونوں جانب سے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے لائحہ عمل طے کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔مذاکرات کے دوران افغان مہاجرین کی آبادکاری اور انکے مسائل کے حل کیلئے بات چیت کی گئی ۔ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کیلئے مسلسل رابطوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر اتفا ق کیاگیا۔دفترخارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کی متعلقہ وزارتوں نے افغانستان میں امن وامان اور افغان مہاجرین کی آباد کاری سے متعلق طریقہ کار طے کیے گئے۔ افغانستان اور پاکستان میں امن واستحکام کیلئے ایکشن پلان کے تحت پہلی ملاقات 22جولائی کو سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی سربراہی میں افغانستان میں ہوئی تھی۔