کراچی(اسٹاف رپورٹر) قتل اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے این اے 250 سے کامیاب امیدوار عطااللہ اور پی ایس 120 سے کامیاب سعد احمد سمیت 8 ملزمان پر آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کیئے جانے کا امکان ہے۔ بدھ کے روز سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی جو بغیر کارروائی کے سماعت ملتوی کردی گئی۔ ملزمان کو مقدمات کی نقول فراہم کردیں گئیں ہیں۔ پی ٹی آئی کے جہانزیب فضل سمیت 6ملزمان گرفتار ہیں۔ ملزمان نے کمسن بچی رابعہ کے قتل کے بعد 17اپریل کو منگھو پیر میں احتجاج کیا۔ احتجاج میں گرفتار اور ضمانت پر رہا ملزمان سمیت 150سے زائد ملزمان شامل تھے۔ احتجاج کے دوران ملزمان نے فائرنگ اور جلاؤ گھیراؤ کیا۔ ملزمان کی فائرنگ سے 2شہری الیاس اور عدنان جاں بحق ہوئے تھے۔