کراچی(اسٹاف رپورٹر)سوشل میڈیا پر صدر ایمپریس مارکیٹ کی تصویر جاری کی گئی، جس میں ایمپریس مارکیٹ کے اطراف تجاوزات موجود نہیں تھی، جس پر صارفین نے سپریم کورٹ کے احکامات کو سراہا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ صدر ایمپریس مارکیٹ ایک تاریخی مقام ہے، تاہم تجاوزات کے باعث اس کی رونقیں تباہ ہوگئی تھیں۔کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح یہ آپریشن بھی نمائشی ثابت نہ ہوں۔