دیوالی پر سامان پڑا کا پڑا رہا-آپریشن کی آڑ میں کاروبار تباہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہزاروں دکانداروں نے دیوالی کے لیے سامان اسٹاک کررکھا تھا، جو پڑا کا پڑا رہا۔آپریشن کے باعث کاروبار بندش سے لاکھوں کا نقصان ہوا۔تفصیلات کے مطابق ضلع جنوبی میں دھرنوں اور احتجاج کے بعد کھلنے والا کاروبار تجاوزات آپریشن کے باعث شدید متاثر ہوگیا ہے۔بدھ کو دیوالی منائی گئی، تاہم اس حوالے سے صدر بھر کے دکانداروں نے لاکھوں روپے مالیت کے کپڑے، جیولری، کاسمیٹکس،جوتے چپل اور دیگر چیزیں اسٹاک کر رکھی تھی۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہندو برادری بڑی تعداد میں صدر سے خریداری کرتی ہے، تاہم آپریشن کے باعث دکانیں 3روز سے بند پڑی ہوئی ہیں۔امت کو دکاندار محمد عارف نے بتایا کہ صدر بوہری بازار سے ہندو برادری کے کپڑوں اور کاسمیٹکس کی خریداری کرتی ہے، تاہم آپریشن کے باعث مجھ سمیت دیگر تاجروں کو لاکھوں روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Comments (0)
Add Comment