عامرلیاقت پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے ٹی وی اینکر اور تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت پر توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کردی۔جسٹس اعجاز الاحسن کی سر براہی میں 2 رکنی بینچ نے مشہور ٹی وی اینکر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، عدالت نے عامر لیاقت حسین کی غیر مشروط معافی اور فرد جرم عائد نہ کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 7اور 9مارچ کے پروگرامز میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر فرد جرم عائد کردی۔اس موقع پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر عدالت نے پراسیکیوٹر سے آئندہ سماعت پر شواہد طلب کرلیے، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس میں کہا کہ غیر مشروط معافی کا جائزہ مناسب وقت پر لیا جائے گا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی۔

Comments (0)
Add Comment