کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام (س) کی صوبائی مجلس شوری کا اجلاس جامعہ دارالخیر گلستان جوہر میں مولانا لیاقت علی شاہ کی زیر صدارت ہوا،جس میں شہید کے لیے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے ان کا مشن جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔علما کرام نے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سمیع الحق نے ہمیشہ ملک کی دفاع کے لیے کام کیا۔جب بھی ملک پر کڑا وقت آیا تو مولانا شہید نے جان کی پروا کیے بغیر عملی اقدامات کئے۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ پارٹی سربراہ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے پس پردہ سازشی عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔ ملعونہ آسیہ مسیح کو پھانسی دی جائے۔اجلا میں طے پایا کہ شہیدِ ناموس رسالتؐ کے نام سے سیمینار اور تعزیتی جلسوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔اجلاس میں نئے امیر مولانا حامدالحق حقانی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جمعہ کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان بھی کیا گیا۔اجلاس نے حکومت سے علما کرام کی سیکورٹی یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔اجلاس میں مولانا خواجہ احمد الرحمن، حضرت ولی ہزاروی، مولانا حماداللہ مدنی، قاری سیف الرحمن، مفتی ظل الرحمن، حافظ مشتاق عباسی، غلام مصطفی فاروقی، مفتی ساجد یار خان و دیگر نے شرکت کی۔