کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایم ایم اے کے ملین مارچ کے موقع پر ہلال احمر سندھ نے ایمرجنسی رسپانس ٹیم کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا الرٹ جاری کر دیا ۔ ایمرجنسی رسپانس ٹیم معہ ایمبولنس گرو مندر اسپتال پر موجود ہوگی۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے موقع پر تربیت یافتہ رضاکار امدادی کاموں کو منظم انداز میں پائی تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کریں گے ۔ اس دوران ٹیم کی جانب سے اسپتالوں کی انتظامیہ سے بھی رابطہ رکھا جائے گا۔