کراچی (پ ر) مسلم لیگ (ن) کراچی کے نائب صدر نعمان ہاشمی نے کہا کہ حیرت انگیز طور پر وزیر خزانہ اسد عمر گمشدہ ہوچکے ہیں۔ جو اپنی حکومت آنے سے پہلے کہا کرتے تھے۔ 80ڈالر بیرل والا تیل پاکستان میں45 روپے لیٹر فروخت ہونا چاہئے جبکہ آج تیل65ڈالر بیرل ہے اور پیٹرول حکومت 99 روپے لیٹر پر فروخت کررہی ہے۔ اب اسد عمر یہ بتائیں کہ پیٹرول کی بقایا رقم59روپے فی لیٹر کس کی جیبوں میں جارہے ہیں۔