کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی میں بھی شدید قلت آب کے خلاف عوام نے سڑک پر نکل کر احتجاج کیا، جس کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔پیر اور منگل کو بنارس و اطراف کے علاقوں میں بھی پانی بحران پر مظاہرے کیے گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں کئی ماہ سے پانی کی عدم فراہمی کے باعث بحران روز بروز شدت اختیار کرتا جارہا ہے، جس پر عوام میں اشتعال بھی پھیل رہا ہے ۔بدھ کی سہ پہر اورنگی کے مختلف علاقوں کے عوام نے گلشن بہار چوک پر جمع ہوکر احتجاج کیا۔مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلائے۔ احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔اطراف کی سڑکوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔پولیس کی بھاری نفری نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد مظاہرین کو منتشر کردیا۔