امن و امان کی وجہ سے معاشی استحکام پیدا ہوا-ڈی جی رینجرز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا۔ چیمبر کے ممبران نے ان کا استقبال کیا۔ڈی جی رینجرز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام امن کے بعد دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں نمایاں کمی کے باعث معاشی استحکام پیدا ہوا ہے، جس سے صنعت کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے ۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں خصوصا سرمایہ داروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر کرنے کے لیے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔چیمبر ممبران نے رینجرز کی خدمات کو سراہا اور ڈی جی رینجرز کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔دریں اثنا ڈی جی رینجرز نے ڈی ایچ اے کالج اینڈ اسکول سسٹم کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ طالبعلموں کو علم کے زیور سے آراستہ کرنا ایک قابل تحسین قومی خدمت ہے ۔والدین اور اساتذہ اپنے بچوں کو سوشل میڈیا کے مثبت اور منفی پہلوؤں سے متعلق آگاہی فراہم کریں تاکہ طالب عمل اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے میں صحت مندانہ رجحانات کو فروغ دے سکیں۔

Comments (0)
Add Comment