وزیر اعظم عافیہ کی واپسی کیلئے اقدامات کریں- ڈاکٹر فوزیہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ عافیہ کی واپسی کے حوالے سے قوم اور عافیہ کی فیملی کو وزیر اعظم عمران خان سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں۔ تاریخ ایک مرتبہ پھر اپنے آپ کو دہرا رہی ہے۔ زندان سے ایک معصوم بیٹی نے ایک مسلم حکمران کو مدد کیلئے پکارا ہے۔ میں اس سلسلے میں وزیر اعظم سے بھی ملاقات کرنا چاہتی ہوں۔ والدہ عصمت صدیقی ایک مرتبہ پھرعلیل ہیں۔ قوم سے ان کی صحتیابی، عافیہ کی جلد رہائی کیلئے دعاؤں کی اپیل ہے۔ عافیہ موومنٹ، لکی مروت کے آرگنائزرز انعام اللہ مروت، انور خان و دیگر نے ڈاکٹر عافیہ کی جلد وطن واپسی اور ان کی والدہ کی صحتیابی کیلئے قرآن خوانی اور خصوصی دعا کی تقریب کا اہتمام کیا۔

Comments (0)
Add Comment