کراچی (بزنس رپورٹر) سامبا بینک لمیٹڈ نے سائبر حملوں کے حوالے سے اپنے کسٹمرز اور اسٹیک ہولڈرز کو یقین دلایا ہے کہ سامبا بینک کے کارڈز کی معلومات پوری طرح محفوظ ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہمارے کسی بھی کسٹمر کے کارڈ سے فراڈ ٹرائزیکشن نہیں کی گئی۔ جبکہ اسٹیٹ بینک کی ہدایات کی روشنی میں اپنے کسٹمر کے ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہم نے مزید اقدامات کئے ہیں تاکہ مستقبل میں بھی ہمارے کسٹمرز کا ڈیٹا محفوظ رہ سکے۔