ابوظہبی(امت نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) جمعہ کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا۔ کیویز کو پاکستان کے خلاف سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے میچ میں 47 رنز سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل گرین شرٹس نے کیویز کو کھیلی گئی تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کیا تھا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 11 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔ ون ڈے سیریز کے تینوں میچ ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
٭٭٭٭٭