اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر منور حسین شیخ انٹرنیشنل بلیئرڈ سنوکر فیڈریشن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ یہ اجلاس 25 نومبر کو میانمار میں ہوگا جس کی صدارت قطر سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل بلیئرڈ سنوکر فیڈریشن کے صدر مبارک الحیات کریںگے۔ اجلاس میں 55 ممالک کے عہدیداران شرکت کریں گے۔
٭٭٭٭٭