لاہور(امت نیوز)اولمپین طاہر زمان نے سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ بلند کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ ورلڈ کپ کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایک ماہ تک قومی ٹیم کی بھرپور حمایت اور سپورٹ کی جائے ۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی ٹیم کے کیمپ کے دورے پر بات کرتے ہوئے طاہر زمان نے اعتراف کیا کہ قومی کھیل کے زوال میں مجھ سمیت سب کا کچھ نہ کچھ کردار رہا ہے۔ یہ درست ہے کہ ہر ایک کے اہداف ہوتے ہیں، کسی نہ کسی شکل میں ہر ایک کو کام کرنے کا موقع ملا ہے، ہمیں ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دینے کی سوچ کو بدل کر حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کرنا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ قومی ٹیم ورلڈکپ کی تیاریوںمیں مصروف ہے، ہمیںتنقید کرنے کے بجائے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور ورلڈکپ ختم ہونے کے بعد جتنی چاہیں تنقید کر لی جائے۔
٭٭٭٭٭