پارلیمنٹ کی مسجد میں آج سعید انور محمد یوسف کے بیانات ہونگے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد میں سابق ٹیسٹ کرکٹرز سعید انور اور محمد یوسف آج نماز جمعہ سے قبل بیان دیں گے۔ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران بتایا کہ جمعہ کو اراکین کیلئے پارلیمنٹ کی مسجد میں بیان کا بندوبست کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بیان سابق ٹیسٹ کرکٹرز سعید انور اور محمد یوسف دیں گے۔ انہوں نے تمام اراکین اسمبلی سے اپیل کی کہ وہ بیان سننے مسجد میں آئیں۔

Comments (0)
Add Comment