پشاور ( مانٹرنگ ڈیسک ) ایف آئی اے کو بینک فراڈ کی 126شکایات ملی ہیں جن پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم ایف آئی اے قاضی حمید نے کہاہے کہ بینک فراڈ کے حوالے سے اب تک 126کیسز سامنے آئے ہیں۔گزشتہ سات ماہ سے کئی شکایات آئے ہیں جس میں ہم نے ملوث افراد کے خلاف کیسز بنائے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم کیسز حل کرنے میں وقت لگتا ہے، جتنی بھی ہیکنگ ہورہی ہے جنوبی پنجاب سے ہورہی ہے، بینکوں کو چاہیے کہ دیکھیں کے ان سے کہاں غلطی ہورہی ہے،ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ قاضی حمید نے کہا کہ شہری کسی کو بھی اپنی پرسنل انفارمیشن مت دیں۔