کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی کے علاقے میں پولیس نے اندھے قتل کے کیس کا معمہ حل کرلیا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن کورنگی عبداللہ میمن نے بتایا ہے کہ 13 اکتوبر کو شہری بلاول کو قتل کیا گیا تھا۔اندھے قتل کا کیس انویسٹی گیشن پولیس نے حل کرتے ہوئے غیرت کے نام پر شہری کو قتل کرنے والے 2ملزمان کاشان اور عادل کو گرفتار کرکے آلہ قتل اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ملزمان نے موٹرسائیکل چلانے کے دوران بلاول کے گلے پر چھری سے وار کیا اور لاش پھینک کر فرار ہوگئے۔